مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے تین حملوں میں کم سے کم دس شہریوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی صوبے ہلمند میں ایک منی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس میں عورتوں اور بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق یہ بس مسافروں کو شادی کی تقریب میں لے کر جا رہی تھی۔صوبے لغمان میں ہوئے ایک دوسرے حملے میں پانچ افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جنوبی صوبے قندھار میں ہونے والے بم حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ طالبان دہشت گردوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ طالبان دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب کے وہابی فرقے سے ہے جو عام اور بے گنا شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔
مہر نیوز/ 8نومبر/ 2012ء: افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے تین حملوں میں کم سے کم دس شہریوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1738933
آپ کا تبصرہ